the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
نئی دہلی : ملک بھر کے لوگ پرگتی میدان کی تصویر دیکھتے ہی اسے پہچان لیتے ہیں ، لیکن اب اس کی تصویر پوری طرح بدلنے جارہی ہے ۔ دہلی کا موجودہ پرگتی میدان اب تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہے ، کیونکہ اگلے ماہ ہونے والے انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے بعد پرگتی میدان کو نئی شکل دی جائے گی ۔ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن اس جگہ کو ری ڈیولپ کرنے جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں ڈیڑھ لاکھ اسکوائر میٹر پر از سر نو نمائشی سینٹر بنانے کی تجویز ہے ۔ پرگتی میدان کے 7 سے لے کر 12 تک ہال کو چھوڑ دیں ، تو باقی تمام ہال کو توڑ کر یہاں ایک بہت بڑا نمائشی سینٹر بنایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں 7000 لوگوں کے بیٹھنے کے لئے



کنوینشن سینٹر بنایا جائے گا ۔ اتنا ہی نہیں ہوٹل
بھی بنانے کا منصوبہ ہے ، تاکہ جو بھی وفد آئیں ، ان کے ٹھہرنے کا انتظام کیا جا سکے ۔
اطلاعات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی اور این بی سی سی نے مل کر پرگتی میدان کے آس پاس ٹریفک بہتر بنانے کا پرپوزل بھی تیار کر لیا ہے ۔ اس میں آئی ٹی او ڈبلیو پوائنٹ سے لے کر سندرنگر تک فلائی اوور، دو انڈرپا، پرانے قلعہ اور رنگ روڈ کو انڈر گراؤنڈ پاركنگ سے جوڑنا شامل ہے ۔ پرگتی میدان کی تعمیر کو تقریبا 40 سال ہو چکے ہیں ، اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ اسے از سر نو تعمیر کیا جائے تاکہ مستقبل میں جی - 20 جیسی بڑی کانفرنس کے لئے بھی پرگتی میدان میں عالمی سطح کا انفراسٹرکچر موجود ہو ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.